اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'میرا پہلا کام ماہی گیروں کے لیے وزارت قائم کرنا ہوگا' - ماہی گیروں کی وزارت

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح کسان زمین میں کاشتکاری کرتے ہیں، اسی طرح آپ سمندر میں کاشت کرتے ہیں۔

'میرا پہلا کام ماہی گیروں کےلیے وزارت قائم کرنا ہے'
'میرا پہلا کام ماہی گیروں کےلیے وزارت قائم کرنا ہے'

By

Published : Feb 24, 2021, 1:14 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کیرل کے کولم پہنچے۔

'میرا پہلا کام ماہی گیروں کےلیے وزارت قائم کرنا ہے'

کانگریس کے رہنما اور وایاناڈ کے رکن پارلیمان راہل گاندھی ماہی گیروں سے بات چیت کرنے کےلیے کولم کے تھنگاسری سال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کانگریس کے رہنما نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ مرکز نے تین نئے زرعی قوانین کو نافذ کیا ہے جس کا مقصد زراعت کے شعبہ کو تباہ کرنا ہے۔

راہل نے کہا جس طرح کسان زمین میں کاشتکاری کرتے ہیں، اسی طرح آپ سمندر میں کاشت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسانوں کی دہلی میں ایک وزارت ہے مگر ماہی گیروں کی وزارت نہیں ہے۔ راہل نے کہا، 'میرا سب سے پہلا کام ماہی گیروں کی وزارت قائم کرنا ہوگا۔'

اس موقع پر کانگریس کے رہنما کے سی وینوگوپال، رمیش چنتلا اور ملاپلی راماچندرن موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details