لندن: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک کی ساس سدھا مورتی نے کہا کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے سنک کو وزیراعظم بنایا ہے۔ سدھا مورتی نے دعویٰ کیا کہ سنک کے وزیر اعظم بننے کے پیچھے ان کی بیٹی کا ہاتھ تھا۔ سنک کی ساس سدھا مورتی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ رشی سنک اپنی بیٹی کی وجہ سے برطانیہ کے کم عمر ترین وزیر اعظم بنے ہیں۔ ویڈیو میں سدھا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کو بزنس مین بنایا۔ میری بیٹی نے اپنے شوہر کو برطانیہ کا وزیراعظم بنایا۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں، سدھا مورتی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بیوی کی شان ہے۔ دیکھیں بیوی اپنے شوہر کو کیسے بدل سکتی ہے۔ تاہم، میں اپنے شوہر کو بدل نہیں سکی۔ میں نے اپنے شوہر کو بزنس مین بنایا اور میری بیٹی نے اپنے شوہر کو وزیراعظم بنایا۔
رشی سنک نے اکشتا مورتی سے سنہ 2009 میں شادی کی تھی۔ جس کے بعد برطانوی سیاست میں ان کا قد بڑھتا چلا گیا۔ دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں میں سے ایک نارائن مورتی اور سدھا مورتی کی بیٹی اکشتا مورتی خود بھی تقریباً 730 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کی مالک ہیں۔ اکشتا کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ ان کے والدین نارائن مورتی اور سدھا مورتی اربوں کے اثاثوں والی ٹیک کمپنی انفوسس کے مالک ہیں۔ مورتی جوڑے عام طور پر میڈیا کی کی سرخیوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔