اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر: جویلری شاپ میں 70 لاکھ روپے کے زیورات کی چوری - مظفر نگر ای ٹی وی بھارت خبر

مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقہ میں واقع مشہور جویلری شاپ رام کمار جیولرس میں آج تقریباً 70 لاکھ روپیے کی مالیت کے زیورات کی چوری ہوگئی۔ جس کے بعد علاقہ میں ہلچل مچ گئی۔

زیورات کی چوری
زیورات کی چوری

By

Published : Nov 8, 2021, 5:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقہ کے بھگت سنگھ روڈ پر واقع مشہور جویلرس شاپ ’رام کمار جیولرس شاپ’میں تقریباً 70 لاکھ مالیت کی 40 سونے کی چین چوری ہوگئی۔ اس کے علاوہ خریدار کی شکل میں آئے چور نے سونے کی چین کے کئی باکس پر بھی ہاتھ صاف کیا۔ چوری کی ساری وارادت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس آفیسر سی او سٹی کلدیپ سنگھ نے کہا کہ رام کمار جیولرس جو ضلع کا سب سے مشہور جیولرس ہے مظفر نگر شہر کوتوالی علاقے کے بھگت سنگھ روڈ پر واقع ہے اس دکان پر خریدار کی شکل میں آئے چور نے تقریباً 70 لاکھ روپے کے سونے کی چین کے باکس پر ہاتھ صاف کرکے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:مظفرنگر: تین بائیک چور گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

چوری کی ساری وارادت دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ اب پولیس شاطر چور کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details