ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی پولیس اور ایس او جی کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایک فوڈ سپلیمنٹ فیکٹری پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تقریبا 55 لاکھ روپئے کا نقلی فوڈ سپلیمنٹ سمیت دیگر ساز و سامان برآمد کیا، اس سلسلے میں پولیس نے ایک ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔
مظفر نگر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کے ذریعہ چلائی جارہی 'زیرو ڈرگ مہم' کے تحت شہر کوتوالی پولیس اور ایس او جی کی ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے شہر کوتوالی علاقے کے کدوائی نگر میں چل رہی نقلی فوڈ سپلیمنٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تقریبا 55 لاکھ کا نقلی فوڈ سپلیمنٹ بنانے کا پاؤڈر اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا۔