پریس کانفرنس کے دوران ایس پی سٹی مظفر نگر نے بتایا کہ مظفر نگر کی تھانہ نئی منڈی پولیس نے بین ریاستی گاڑی چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ پانچ ، چھ مہینوں سے گاڑی چوری کی وارداتیں انجام دے رہا تھا۔
پولیس نے پکڑے گئے گروہ کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ درجنوں کٹی ہوئی گاڑیوں کے پارٹس برآمد کیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ زیادہ تر پرانی گاڑیاں چوری کیا کرتے تھے اور ضلع شاملی میں فروخت کر دیا کرتے تھے ان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مظفرنگر کی شہر کوتوالی پولیس کو بھی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے لوٹ کی واردات میں ملوث ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ 11 جون کو مین پوری کے رہائشی روہت جو ایک پرائیویٹ ٹیکسی چلاتا ہے ، ملزمین نے روہت سے دہلی میں ٹیکسی بک کروائی اور راستہ میں ہتھیاروں کی نوک پر اس کی پرائیویٹ ٹیکسی کو چھین لیا تھا۔