مظفرنگر:ریڈیو کے عالمی دن World Radio Day پر ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک کمیونٹی ریڈیو نے لوگوں کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریڈیو کا عالمی دن World Radio Day ہر سال 13 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اس دن ہر سال یونیسکو دنیا کے تمام نشریاتی اداروں تنظیموں اور کمیونیٹیز کے ساتھ مل کر مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ذرائع ابلاغ کے طور پر ریڈیو کے کردار پر بات کی جاتی ہے، اور لوگوں کو اس سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ریڈیو ایک ایسی سروس ہے جو دنیا بھر میں معلومات کا تبادلہ کرتی ہے، کسی آفت یا ہنگامی صورتحال میں ریڈیو کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
ریڈیو کا عالمی دن World Radio Day منانے کا مقصد دنیا بھر کے نوجوانوں کو ریڈیو کی ضرورت اور اہمیت سے روشناس کرانا ہے، ریڈیو معلومات کو پھیلانے کا سب سے طاقتور اور سستا ذریعہ جانا جاتا ہے اگرچہ ریڈیو ایک قدیم ذریعہ ہے، لیکن یہ اب بھی بھی مواصلات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔