نئی دہلی:ملک میں امن و امان، آپسی بھائی چارہ اورمذہبی اتفاق و اتحادہی بھارت کی شناخت ہے۔ بھارت کی سالمیت، استحکام اور خوش حالی کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں بھائی چارہ اور امن و امان کی فضا قائم ہو اور انصاف کا بول بالا ہو۔ ان خیالات کا اظہار کے ایم جی ملک فوڈ لمیٹڈ کے چیرمین بسودیو گرگ اور نائب صدر ساجد چودھری نے جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملک کی موجودہ صورت حال پر مولانا محمود مدنی سے ملاقات کے دوران ملک کو فرقہ پرست عناصر سے لاحق خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ان تینوں اہم شخصیات نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن وامان کی فضا قائم کرنا لازمی ہے اور فرقہ پرست عناصرکی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ کوئی بھی ملک اسی وقت ترقی سے ہمکنار ہوتا ہے، جب وہاں رہنے والے ہر شخص کو انصاف ملے اوربغیر مذہبی تفریق سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔
دریں اثناء کے ایم جی ملک فوڈ لمیٹڈ کے نائب صدر ساجد چودھری نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف مذاہب کا ایک خوب صورت گلدستہ ہے، جس بات کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔ہمیں اس گلستان کو فرقہ پرست طاقتوں سے ہر قیمت پر بچانا ہے اور ملک میں امن و امان کی فضا قائم کرنی ہے۔کچھ لوگ اس عظیم جمہوری ملک اور گنگا جمنی تہذیب کوپارہ پارہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، جنھیں ہمیں ہر صورت میں ناکام بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب کسی ملک کے شہریوں میں بے چینی، ظلم و تشدداور ناموافق حالاتپیدا ہوئے تو ترقی کی رفتار رک جاتی ہے، خوش حالی دم توڑ دیتی ہے اورہر طرف افراتفری اور خوف کا ماحول پیداہوجاتاہے۔ آخر میں مولانا محمود مدنی نے ملک میں بھائی چارہ اور امن و اتحاد کے لیے دعا کی اوراس سمت میں مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: Jamiat Ulema e Hind Meeting 'یہ ملک جتنا وزیر اعظم مودی اور موہن بھاگوت کا ہے اتنا ہی محمود مدنی کا بھی ہے'
Basudev Garg Meets Mehmood Mandani آپسی بھائی چارہ اور مذہبی اتفاق و اتحاد ہی بھارت کی پہچان، بسودیو گرگ - جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی
کے ایم جی ملک فوڈ لمیٹڈ کے چیرمین بسودیو گرگ اور نائب صدر ساجد چودھری نے جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران ساجد چودھری نے کہا کہ بھارت مختلف مذاہب کا ایک خوب صورت گلدستہ ہے، جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔
Etv Bharat
یو این آئی