اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مزید چھ ماہ تک ٹرین، اسٹیشن پر ماسک پہننا لازمی - रेलवे स्टेशन

ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کے جرمانے کا ضابطہ مزید چھ ماہ نافذ رہے گا۔ وزارت ریلوے نے اس کا اعلان کیا ہے۔

mask
ماسک

By

Published : Oct 7, 2021, 7:02 PM IST

وزارت ریلوے نے ایک نئے حکم میں کہا ہے کہ کووڈ- 19 سے متعلق ہدایات کو اگلے 'چھ ماہ یا کسی اور حکم تک' بڑھا دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے ،'ریلوے اسٹیشن اور ٹرین میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 22,431 نئے کیسز، 318 اموات درج

بھارت میں کووڈ- 19 کا خطرہ یقینی طور پر کم ہوا ہے لیکن اب بھی قائم ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد 2،44،198 ہے۔ یہ تعداد گذشتہ 204 دنوں میں سب سے کم ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details