مغربی اترپردیش کے میرٹھ کے کٹھور اسمبلی حلقے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک انتخابی ریلی منعقد کی گئی۔ اس دوران رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اپنی تقریر میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کو بیاں کرتے ہوئے انہیں متحد ہونے کی بات کہی۔
انہوں کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت کے دور اقتدار میں مسلمان سب سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے حقوق کی حق تلفی کرتی ہیں۔