ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے گووردھن قصبے میں انتظامیہ نے ایک مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے آذان کو روکنے کے احکامات دیے ہیں Mathura Azan and Hanuman Chalisa Row۔ در اصل آج ہنومان جینتی کے دن ہندو تنظیم کے لوگوں نے مسجدوں کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کیا تھا Hanuman Chalisa Row، جس پر انتظامیہ نے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آذان نہ دینے کے احکامات صادر کردے۔ آج جیسے ہی ہندو تنظیم کے لوگ مسجد کے سامنے جمع ہوئے اور آذان کی مخالفت کی، مسلمانوں نے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آذان نہ دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے اس موقع پر پولیس فورس تعینات رہی۔
Hanuman Chalisa Row: مسلمان لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہ دینے کے لیے مجبور ہوئے - انتظامیہ لاؤڈ اسپیکر سے آذان دینے پر روک لگادیا
اترپردیش میں آذان کے دوران ہنومان چالیسہ پڑھنے کا تنازع تھمنے کام نام نہیں لے رہا ہے Hanuman Chalisa Row۔ یک بعد دیگر مقامات سے مساجد کے سامنے ہندو تنظیموں کی جانب سے ہنومان چالیہ پڑھنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ متھرا میں حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آذان نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
مسلمان لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہ دینے کے لیے مجبور ہوئے
ہندو تنظیموں نے ہنومان جینتی کے دن ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے لیے وہ آج مسجد کے قریب موجود تھے۔ ماحول کو دیکھتے ہوئے مسجد سے لاؤڈ سپیکر ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد مسجد کے اہلکار نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آذان نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ اب جب تک ضلع انتظامیہ مزید احکامات نہیں دیتی لاؤڈ اسپیکر سے اذان نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: