ریاست کرناٹک کے ضلع دھارواڑ میں سری رام سینا کے چار کارکنوں کو دھارواڑ دیہی پولیس نے حراست میں لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نوگیکیری ہنومان مندر میں مبینہ طور پر ایک مسلم تاجر پر حملہ کیا تھا اور اس کے پھل فروٹ کے ٹھیلے کو نقصان پہنچایا تھا، Muslim Traders Were Vandalized By Hindu Activists پولیس نے سری راما سینا کے کارکن میلارپا گڈپناور، مہاننگا اگالی، چدانند کلالہ اور کمارا کٹیمانی کو حراست میں لیا ہے۔
سری رام سینا کے کارکنوں پر ہفتہ کو مندر کے احاطے میں نبی صاحب نامی مسلم تاجر پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ متاثرہ تاجر نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ دیہی پولیس نے کیس درج کرکے کارروائی تیز کردی ہے اور اس سلسلے میں سری رام سینا کے چار کارکنوں حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ وہیں سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے تاجر نبی صاحب کو دس ہزار روپیے بطور معاوضہ دیا، انہوں نے یہ رقم اپنے ساتھیوں کے ذریعہ بھجوائی۔