اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Republic Day 2023 مسلم ٹیچر نے سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے انکار کیا - مسلم ٹیچر کا بھارت ماتا کی جئے کہنے سے انکار

علی گڑھ میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر ایک مسلم ٹیچر نے بھارت ماتا کی جے کہنے اور بھگوان سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے انکار کر دیا۔ اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ Muslim teacher refused to chant Bharat Mata Ki Jai

یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلم ٹیچر نے بھارت ماتا کی جئے کہنے سے انکار کیا
یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلم ٹیچر نے بھارت ماتا کی جئے کہنے سے انکار کیا

By

Published : Jan 27, 2023, 7:19 AM IST

مسلم ٹیچر نے بھگوان سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے انکار کیا

علی گڑھ: ملک میں 74 واں یوم جمہوریہ کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسی دوران علی گڑھ کے ایک پرائمری اسکول میں یوم جمہوریہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک مسلم ٹیچر بھارت ماتا کی جئے کہنے اور بھگوان سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے انکار کر رہے ہیں۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس وائر ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس کی تفتیش جاری ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مسلم ٹیچر کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

علی گڑھ ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور تحصیل اگلاس کے گاؤں لکھتوئی کے پرائمری اسکول کے مسلم ٹیچر حسام الدین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں لکھتوئی گاؤں کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر حسام الدین 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت ماتا کی جئے کہنے اور بھگوان سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے انکار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی اساتذہ انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ اپنی بات پر اڑے ہیں۔ کافی دیر تک سمجھانے کے بعد بھی استاد بھارت ماتا کی جئے کہنے اور سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے پر راضی نہ ہوئے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹیچر کی ایسی حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Republic Day 2023 بھارتی جمہوریت کا تحفظ تمام شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری، پروفیسر شیخ عقیل احمد
یہ ویڈیو بیسک ایجوکیشن آفیسر تک پہنچی ہے۔ اس معاملے کے بارے میں بیسک ایجوکیشن آفیسر ستیندر سنگھ ڈھاکہ کا کہنا ہے کہ پورا معاملہ ابھی ان کے علم میں آیا ہے۔ ایک مسلم ٹیچر نے بھارت ماتا کی جئے کہنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے بھی انکار کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر کو معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد اگر استاد قصوروار پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details