ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں 25 نومبر کو اسد الدین اویسی کے 'سوشت۔ونچت سماج سمیلن' کو کامیاب بنانے کے لیے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں ضلع تنظیم کے تمام عہدیداران اور شہر صدر نے شرکت کی۔ اس دوران کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ 25 نومبر کو اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی 'سوشت۔ونچت سماج سمیلن' کے تحت گورینی بازار میں خطاب کریں گے۔ اس کے دوران تمام کارکنان کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مستعد ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی جیسی جماعتوں کو مسلمانوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا لیکن یہ جماعتیں آج بی جے پی کے سامنے مسلمانوں کے مسائل پر سر بسجود دکھائی دے رہی ہیں۔