ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تنقید کرنے سے بہتر ہے کچھ کام کریں: مسلم راشٹریہ منچ - news of Karnataka

مسلم راشٹریہ منچ کی عہدیدار پروین بیگم نے کہا کہ اگر آپ اپنے ملک کے لیے، اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کچھ بھلائی کے کام کیجئے صرف لوگوں پر تنقید کرنے سے کسی کی ترقی اور بھلائی نہیں ہوتی ہے۔

تنقید کرنے سے بہتر ہے کچھ کام کریں
تنقید کرنے سے بہتر ہے کچھ کام کریں
author img

By

Published : Aug 27, 2021, 3:18 PM IST

مسلم راشٹریہ منچ کی ریاستی رکن پروین بیگم نے یادگیر بی جے پی پارٹی دفتر میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں میں خاص کر مسلمانوں میں مسلم راشٹریہ منچ کے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے اس کو دور کرنا نہایت ضروری ہے۔

کرناٹک :تنقید کرنے سے بہتر ہے کچھ کام کریں
انہوں نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ میں دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ مسلم منچ بھی ہے۔میں نے ضلع سے ریاست تک اس مسلم راشٹریہ منچ کے میٹنگ میں شرکت کی ہے ہم مسلمان جو مسلم راشٹریہ منچ کو لےکر بے بنیاد باتیں کرتے ہیں وہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی میں خواتین کو سیاست میں آنے اور ان کے حقوق سے متعلق آواز اٹھانے کا موقع دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی دیگر پارٹیوں کی طرح ایک سیاسی پارٹی ہے، بی جے پی میں مسلمانوں کو شامل ہونے پر جو لوگ الزامات لگاتے ہیں وہ جھوٹ اور غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں کام کرنے پر تنقید ہوتی ہے مگر میں ان تنقید کرنے والوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ملک کی ایسی کون سی پارٹی ہے جس میں خواتین شامل نہیں ہے۔ صرف بی جے پی اور مسلم راشٹریہ منچ کو بد نام کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:کانگریس نے مسلمانوں کو برباد کیا ہے: مسلم راشٹریہ منچ

اگر آپ اپنے ملک کے لیے اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کچھ بھلائی کے کام کیجئے صرف لوگوں پر تنقید کرنے سے کسی کی ترقی اور بھلائی نہیں ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details