راج گڑھ:مدھیہ پردیش کے راج گڑھ جیل میں بند دو مسلم قیدیوں کی داڑھی کاٹنے کے معاملے نے زور پکڑ لیا ہے۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد دونوں قیدیوں نے کلکٹر سے شکایت کی ہے اور جیلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں مصنفہ اروندھتی رائے نے بھی ٹویٹ کرکے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ arundhti roy on muslim prisoner beard
یہ ہے پورا معاملہ: معلومات کے مطابق واحد اور کلیم کو دفعہ 151 کے تحت جیل بھیجا گیا تھا۔ یہ دونوں مسلمان داڑھی رکھتے تھے لیکن جیل پہنچتے ہی ان کی داڑھی کاٹ دی گئی تاہم دونوں جیل جانے کے اگلے ہی دن رہا ہو گئے۔ جیل سے رہائی کے بعد مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر واحد اور کلیم نے کلکٹر سے شکایت کرتے ہوئے جیلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Muslim prisoner beard issue
جیل سے رہائی کے بعد کلیم کا کہنا تھا کہ جیل میں اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ داڑھی کاٹنے سے دل کو تکلیف پہنچی ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کا بھی ارادہ کر لیا تھا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کلیم اور واحد سوسائٹی کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے گئے اور کلکٹر سے جیلر کی شکایت کی۔ کلکٹر کو دیے گئے میمورنڈم میں انہوں نے جیلر پر الزام لگایا کہ جیلر نے ان کی داڑھی زبردستی کاٹی ہے۔ جس سے اسے تکلیف ہوئی ہے۔ دونوں نے میمورنڈم کے ذریعہ مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔