آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ( Muslim Personal Law Board ) کی کانپور میں دو روزہ 27ویں نشست منعقد ہوئی جس میں سبھی اراکین کی اتفاق رائے سے مولانا رابع حسنی ندوی کو بورڈ کا صدر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ اس دو روزہ نشست میں متعدد امور پر غور و فکر کیا گیا۔ پہلے روز صدر کے انتخاب کا عمل جاری رہا اور تمام اراکین کے اتفاق سے یہ عمل مکمل ہوا۔
Muslim Personal Law Board: مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب اس میٹنگ میں مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور متعدد موضوعات پر غور و فکر کیا گیا۔
Muslim Personal Law Board: مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب امید کی جارہی ہے کہ آج بروز اتوار آخری نشست میں متعدد اہم فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔ بورڈ کی آئندہ کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی اور کس طرح سے قوم اور سماج کو ایک ساتھ لے کر فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گا، اس سلسلے میں بھی فیصلے لئے جانے کی امید ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
خاص طور سے سماج میں تعلیمی بیداری، معاشی پسماندگی اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے حوالے سے بھی بورڈ منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کی جانب گامزن ہے۔ قوم اور سماج کو ایک ساتھ لے کر فلاح و بہبود کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھی غور و فکر کیا جاسکتا ہے۔