غازی آباد میں مسلم بزرگ کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'میں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ شری رام کے سچے بھکت یہ کام کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 'اس طرح کا ظلم انسانیت سے دور ہے۔ یہ معاشرے اور مذہب دونوں کے لیے شرمناک ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد کے علاقے لونی میں جئے شری رام نہ کہنے پر آٹو میں بیٹھے ایک بزرگ کو زد و کوب کرنے کا معاملہ اب زور پکڑنے لگا ہے۔
کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سماج اور مذہب کے لیے شرمناک بتایا ہے۔
دوسری جانب اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرکے راہول گاندھی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھگوان شری رام کا پہلا سبق ہے سچ بولنا جو آپ نے زندگی میں کبھی نہیں کیا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں راہل کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'شرم آنی چاہیے کہ پولیس کی جانب سے سچائی بائے جانے کے بعد بھی آپ سماج میں زہر پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اقتدار کے لالچ میں انسانیت کو شرمسار کر رہے ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ 'اتر پردیش کے عوام کو ذلیل کرنا، انہیں بدنام چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ غازی آباد میں ایک مسلم بُزرگ کو پستول کی نوک پر جے شری رام کا نعرہ لگانے اور ان بزرگ کی داڑھی کاٹنے کا ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوا تھا۔
بلند شہر کے رہنے والے بزرگ صوفی عبدالصمد کے ساتھ اس واقعے سے متعلق پولیس نے عام دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں جے شری رام کا نعرہ لگانے کے خلاف احتجاج کے بعد بزرگ کو بدمعاشوں نے بُری طرح پیٹا تھا اور ان کی داڑھی بھی کاٹ دی تھا جو ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔