اردو

urdu

By

Published : Feb 11, 2021, 5:29 PM IST

ETV Bharat / bharat

مسلم لیگ کے رہنما کے ایم شاجی پھر سرخیوں میں

ریاست کیرالہ کے ضلع کنور کا ازھیکوڈ اسمبلی حلقہ ایک ایسا حلقہ ہے جو گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی کافی سرخیوں میں رہا تھا، اس بار بھی نکیش کمار اور کے ایم شاجی کے مابین سیاسی رشہ کشی نے علاقہ کو دوبارہ سرخیوں میں لادیا ہے۔

Muslim league leader K.M Shaji on election
مسلم لیگ رہنما کے ایم شاجی پھرسرخیوں میں

سوال یہ ہے کہ کیا مسلم لیگ کے رہنما کے ایم شاجی پھر تیسری بار ازھیکوڈ اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے؟۔ اب جبکہ مذکورہ حلقہ میں کے ایم شاجی کے ذریعہ خصوصی کنونشن کے انعقاد کے بعد یہ اشارے ملنے لگے ہیں کہ مقابلہ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ شاجی نے تمام فیصلے پارٹی پر چھوڑ دیے ہیں اور واضح کیا کہ کنونشن سے یو ڈی ایف امیدوار کی فتح کا آغاز ہوگا۔

مسلم لیگ رہنما کے ایم شاجی پھرسرخیوں میں

شاجی کا کہنا ہے کہ 'اگر اپوزیشن امیدوار کی حیثیت سے نکیش کمار یا پی جے راجن آتے ہیں تو یو ڈی ایف کا جیتنا آسان ہوجائے گا۔'

شاجی نے کہا کہ 'انتخابات قریب آتے ہی سی پی ایم نے جو کچھ بھی کیا ہے، اس کا نتیجہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔' سنہ 2011 میں ایل ڈی ایف کے امیدوار مسلم اکثریت سے جیتنے والے اور سنہ 2016 میں اسے برقرار رکھنے والے شاجی کو تیسری بار بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گرفتاری کے اشارے ملنے کے سبب ازھیکوڈ کے ایم ایل اے حلقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ایسے میں شاجی نے حلقہ کنور کے ساتھ حلقہ ازھیکوڈ کو ضم کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن ڈی سی سی کے صدر ستیشان پچینی نے اس کی سخت مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:بھارت اور چین کی افواج کے پیچھے ہٹنے کا معاہدہ طے

دریں اثنا، کاسرگوڈ کے کسی بھی محفوظ حلقہ سے انتخاب لڑنے کے لئے شاجی کا اقدام بیکار رہا اب تو وہ ازھیکوڈ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں رکھتے، شاجی تیسری بار انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس دوران حلقہ میں ایک بار پھر کے ایم شاجی کے پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے تھے۔ کانگریس اور لیگ کی مقامی قیادت نے یو ڈی ایف رہنماؤں کو آگاہ کیا اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف شاجی ہی ازھیکوڈ سے جیت درج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details