غازی آباد کے لونی علاقے سے ایک سنسنی خیز ویڈیو (Ghaziabad viral video) سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک معمر شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی جا رہی ہے۔ یہی نہیں، اس معمر شخص کی داڑھی کو ایک نوجوان قینچی سے کاٹ دیتا ہے۔
غازی آباد: گڑگڑاتے رہے بزرگ، بدمعاشوں نے کاٹ دی داڑھی، ویڈیو وائرل اس معاملے میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرانا ہے اور اس معاملے میں ملزمین کی گرفتاری پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ جانکاری حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ کچھ آٹو ڈرائیوروں نے اس معمر شخص کو سنسان جگہ پر لے جا کر ان کی پٹائی کی تھی اور ان کی داڑھی کو کاٹ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بعد میں وائرل ہوا ہے اور ملزمین کے گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔ ظاہر ہے کہ ویڈیو نے پولیس کی سردرد ضرور بڑھا دی ہے۔ ویڈیو پر لوگ خوب تبصرہ کر رہے ہیں اور پولیس اور حکومت سے کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔ اس لیے پولیس نے بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جواب دیا ہے کہ اس معاملے میں گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔
لوگ ویڈیو پر مختلف طرح کے کمنٹ لکھ رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ 'یہ بے حد شرمناک ہے۔ ایک معمر شخص کی پٹائی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ واقعہ کے بعد متاثر شخص کافی دہشت میں ہے۔ تقریباً ہر شوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو پر بحث ہو رہی ہے۔