آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاہے کہ ہر سال پندرہ اگست کو ملک گیر سطح پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے، موجودہ دور میں ملک کے اندر جمہوری اقدار اوراس کے سماجی وسیاسی تانے بانے کو غیر معمولی نقصان پہچایا گیا ہے۔جس سے ملک نفرت کے بارودی ڈھیروں پر جارہاہے۔
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی اور اپنے اسلاف کی خدمات کو اس طرح نہیں یاد کیا، یاکرایا، جیساکہ ہماری ذمہ داری تھی، امید ہی نہیں یقین بھی ہے کہ ہم اپنے مجاہدین آزادی نیز اسلاف کی قربانیوں کے حوالے سے اپنے جلسوں میں مثبت انداز میں گفتگو کریں گے۔
آج جب کہ ہمارے ملک کے اندر آزادی کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی، ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ بھی ہے کہ ہم محض یوم آزادی کا جشن نہ منائیں بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کے ساتھ ملک کے سسٹم میں اپنی حصہ داری بھی طلب کریں کیوں کہ بحیثیت ایک شہری ہم سبھوں کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔