اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ: دسہرے میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کررہے ہیں مسلم کاریگر

ضلع میرٹھ میں رام لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پتلا دہن کے لیے راون میگھناتھ اور کمبھ کرن کے سب سے بڑے پتلے تیار کرنے کی ذمہ داری تاج محمد کو دی گئی تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد اب یہ ذمہ داری ان کے چھوٹے بھائی اسلم کو دی گئی ہے۔

دسہرے میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال
دسہرے میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال

By

Published : Oct 14, 2021, 1:22 PM IST

ہمارے ملک کے مختلف تہواروں میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال سامنے آتی رہتی ہے۔ تہواروں میں کہیں آپسی اتفاق اور کہیں کاروباری و سماجی تقاضوں کے ذریعہ سماج میں اتحاد واتفاق کی مثال پیش کی جاتی رہتی ہے۔

دسہرے میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں رام لیلا اور دسہرے کے موقع پر سماجی فرقہ وارانہ ہم آہنگی نظر آئی، جہاں مسلم کاروباریوں نے آپسی رواداری و سماجی ہم آہنگی کی نظیر پیش کی اور وجے دشمی کے لیے راون میگھناتھ اور کمبھ کرن کے پتلے تیار کئے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے رواں برس کورونا وائرس کا پتلا تیار کیا۔

ضلع میں رام لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پتلا دہن کے لیے راون میگھناتھ اور کمبھ کرن کے سب سے بڑے پتلے تیار کرنے کی ذمہ داری تاج محمد کو دی گئی تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد اب یہ ذمہ داری ان کے چھوٹے بھائی اسلم کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:میرٹھ: مذہبی تہواروں میں گنگا جمنی تہذیب کی جھلک

گزشتہ دو برسوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر مذہبی تقاریب پر پابندی کے سبب رام لیلا کے پروگرام بھی نہیں ہوسکے تھے جس کی وجہ سے ان کے کاروباری تقاضوں کو پورا کرنے میں دشواریاں پیش آئیں لیکن رواں برس اجازت ملنے کے بعد ایک بار پھر اسلم اور اس کے خاندان کے افراد دسہرے کے لیے پتلے تیار کررہے ہیں۔ ساتھ ہی کمیٹی کی جانب سے کورونا کے خاتمے کے لیے کورونا کا پتلا تیار کیا گیا ہے تاکہ ملک کی عوام کو کورونا سے بھی نجات مل سکے۔

بھارت جیسے ملک میں سماجی تقاضوں کی اہمیت، کاروباری ضرورتوں پر ہمیشہ سے حاوی رہی ہے اور یہی ہمارے سماج اور تہذیب کی خوبصورتی بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details