اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسوم ادا کرنے میں پیش پیش مسلم جے اے سی - آندھراپردیش کی خبریں

آندھراپردیش کےشہرتروپتی میں تروپتی یونائیٹڈ مسلم ایسوسی ایشن نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال پیش کی ہے۔ یہ تنظیم مذہب سے بالاتر ہوکرکووڈ-19 کے متاثرین کی آخری رسومات ادا کرتی ہے۔ یہ تنظیم ان لوگوں کی آخری رسوم ادا کرنے میں پیش پیش ہے جن کے رشتہ دار کورونا کی وجہ سے پش و پیش کے شکار ہیں۔

کورونا مہلوکین کے آخری رسومات، مسلم جےاےسی فخر سے ادا کرتی ہے
کورونا مہلوکین کے آخری رسومات، مسلم جےاےسی فخر سے ادا کرتی ہے

By

Published : May 15, 2021, 4:00 PM IST

مندر کے شہر تروپتی میں مسلم جے اے سی نے مذہب سے بالا تر ہوکر کام کیا ہے، کیونکہ اس نے کووڈ-19 کے متاثرین کی آخری رسوم ادا کیے اور پریشانی میں مبتلا لواحقین کی مدد کی ہے۔

چونکہ وبائی امراض کی دوسری لہر میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، پوری دنیا اس بحران پر قابو پانے کے لیے لڑ رہی ہے۔

جبکہ متعدد ممالک ان کیسز سے نمٹنے میں مصروف ہیں کیونکہ وائرس نے ان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے جبکہ کچھ متاثرین اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔

ان مشکل حالات میں آندھراپردیش کےشہر تروپتی میں ایک مسلم گروپ مذہب سے بالاتر ہوکر انسانی ہمدردی کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے کووڈ-19 کے متاثرین کی آخری رسومات ادا کرتا ہے۔ اس گروپ نے جن کی آخری رسوم ادا کی ہیں ان میں بیشتر ہندو ہیں۔

بہت سے خاندانوں کے افراد کورونا سے ہونے والی اموات کی آخری رسوم سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس طرح کے تکلیف دہ واقعات دیکھے بھی گئے ہیں۔

اس المناک صورتحال کے دوران کچھ نوجوانوں نے کورونا دور میں تکلیف میں مبتلا افراد کی آخری رسوم کو مکمل کرنے کے لیے "تروپتی یونائیٹڈ مسلم ایسوسی ایشن" کے نام سے ایک جے اے سی تشکیل دیا۔

کورونا کی جنگ ہارنے کے بعد کچھ متاثرین یتیم ہو جاتے ہیں۔ وہ گھر والوں کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جو کبھی آخری رسوم میں نہیں آتے ہیں۔ ایسے افراد جو کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں، ان کا احترام کرتے ہوئے جے اے سی آگے بڑھا ہے۔

جے اے سی اب تک تقریباً ہندو برادری کی تقریبا 450 لاشوں کی آخری رسوم ادا کر چکا ہے۔ ہر لاش کی آخری رسوم کے لیے تقریباً 10000 سے 20000 روپے تک خرچ کیے جارہے ہیں۔

آخری رسومات کے دوران کورونا کے اصولوں کے ساتھ متعلقہ ہندوؤں کی روایات کو بھی جے اے سی پورا کرتا ہے۔

جے اے سی نے دعوی کیا ہے کہ وہ اس بحران میں ہندو برادری کی لاشوں کا احترام کے ساتھ آخری رسوم ادا کرتے آرہے ہیں۔

مضافات میں واقع مامندور قبرستان میں انہیں حکومت کی طرف سے زمین کا ایک ٹکڑا ملا۔ کچھ ڈونرز کے ذریعہ فراہم کی گئی رقم اور مالی اعانت سے جے اے سی نے اس مقصد کے لیے دو ایمبولینس خریدیں۔

انھوں نے کیرالہ میں سیلاب زدگان اور اتراکھنڈ اور دیگر مقامات پر قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے افراد کی بھی مدد کی ہے۔ انہوں نے تروپتی کے مشہور اسپتال جیسے ایس وی آئی ایم ایس، روئیہ اور دیگر کا دورہ کیا اور اپنی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے رابطہ نمبر دیا اور اب مہلوکین کے لواحقین کو آخری رسوم کو مکمل کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

اس ضمن میں جے اے سی ارکان نریندر ناتھ اور جے ایم ڈی غوث متاثرہ افراد کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پر فخر اور اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ اس کام میں ملوث ہونے کے باوجود انھیں انفکشن نہیں ہوا۔ ممبران حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔ جے اے سی کی خدمات سے متاثر ہو کر کچھ نوجوان اس کام میں شامل ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details