اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2021, 11:04 PM IST

ETV Bharat / bharat

'اگر یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلیٰ بنے تو یوپی چھوڑ دوں گا'

اترپردیش میں جہاں 2022 اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین رسہ کشی جاری تو وہیں منور رانا نے بھی بڑا بیان دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا
عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیر اعلیٰ بن گئے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتہ چلے جائیں گے۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا

منور رانا نے یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'پانچ برسوں سے یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں دہشت پیدا کی ہے اور جب مسلمان پریشان ہوتا ہے تو انہیں مزہ آتا ہے۔

مشہور شاعر نے ایم آئی ایم چیف رکن پارلیمان اسدالدین اویسی پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسد الدین وزیراعلیٰ بننا یا بنانا چاہتے ہیں تو پہلے تلنگانہ میں بنا کر دکھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر یوگی آدتیہ ناتھ اویسی کی مدد سے دوبارہ وزیر اعلی بن گئے تو وہ کولکاتہ چلے جائیں گے۔ کورونا میں ہندو مسلم سب نے ایک دوسرے کی اتنی مدد کی کہ دونوں کے مابین فاصلے مٹ گئے۔ دونوں مذاہب کے لوگ قریب آگئے لیکن اس دوران ایک نعرہ لگنے لگا شیر آیا، شیر آیا۔

اویسی پر طنز کرتے ہوئے معروف شاعر نے کہا کہ 'شیر، میسور میں پیدا ہوا تھا جسے شیر میسور ٹیپور سلطان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بریگیڈیئر عثمان اور شہید عبد الحمید جیسے شیر اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔

آبادی کنٹرول قانون کے بارے میں منور رانا نے کہا کہ مسلمان اس لیے زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں کیونکہ ان کا ایک بچہ انکاؤنٹر میں مارا جاتا ہے تو ایک کی موت کورونا یا کسی اور بیماری سے ہوجاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details