کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون کے نیولینڈ گراونڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ ٹو کے ایک اہم میچ میں پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کو رواں ورلڈ کپ ٹی 20 میں پہلی جیت کی تلاش تھی۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ وکٹ کیپر بلے با منیبہ علی اور جویرا خان نے اننگ کی ٹھوس شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 44 رنوں کی شراکت کی۔
جویرا خان چھ رنوں کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہو گئی۔ کپتان بسمہ معروف بھی 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔55 رنوں کے مجموعی اسکور پر دو وکٹ گنوانے کے بعد منیبہ علی اور ندا ڈار نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نا صرف ٹیم کو بحران سے نجات دلایا بلکہ 101 رنوں کی شاندار سنچری شراکت داری ببی نبھائی۔ منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رن بنائی۔ منیبہ علی پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنینشل مقابلوں میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی منیبہ علی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے خواتین عالمی مقابلوں میں سنچری بنانے کا عاعزاز حاصل کیا۔