آپ کو سُن کر تعجب ہو رہا ہوگا کہ اگر اردو میڈیم اسکول انگلش میڈیم اسکول ہو جائیں گے تو کیا اردو کا وجود خطرے میں ہوگا۔ نہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔ انگلش میڈیم ہونے کے باوجود اردو بطور ایک سبجیکٹ طلبہ یا طالبات کے لیے پڑھنا ضروری ہوگا۔ اس سے وہ اردو کی تعلیم آراستہ ہوں گے اور ساتھ میں انگلش میڈیم ہونے کے سبب وہ مین اسٹریم کے طلبہ اور طالبات کی صف میں کھڑے ہوں گے۔
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس تجویز کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی کہتے ہیں کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے انگلش میں ایک عرضی بھی لکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے اب اردو میڈیم اسکولوں کو کانونٹ اسکول کے صف میں کھڑا کرنے کے لئے ہم کوشاں ہیں۔