اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Prophet Remarks Row: ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو طلب کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ممبئی پولیس نے گستاخ رسول نوپور شرما کو 25 جون کو طلب کیا ہے۔ پولیس نے نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ Prophet Remarks Row

ممبئی پولیس نے گستاخ رسول نوپور شرما طلب کیا
ممبئی پولیس نے گستاخ رسول نوپور شرما طلب کیا

By

Published : Jun 12, 2022, 11:30 AM IST

Updated : Jun 12, 2022, 2:38 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے سلسلے میں 25 جون کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ ایک اہلکار نے ہفتہ کو یہاں یہ جانکاری دی۔ شرما کے خلاف اس ہفتے کے شروع میں شہر کے پائدھونی پولیس اسٹیشن میں ایک ٹی وی بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے تبصرے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ٹی وی پر بحث کے دوران ان کے ریمارکس کی وجہ سے بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔Mumbai police summons nupur sharma to appear for interrogation on june 25

افسر نے کہا کہ پولیس اس کیس میں ان کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔ انہیں 25 جون کو صبح 11 بجے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے متعلقہ نیوز چینل سے مذکورہ بحث کی ویڈیو طلب کی تھی۔ بی جے پی نے نوپور شرما کو معطل کر دیا، جب کہ ایک اور رہنما نوین جندال کو اسی طرح کے تبصرے کرنے پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Mumbai Police Summons Nupur Sharma: نپور شرما کو ممبئی پولیس کا سمن

Last Updated : Jun 12, 2022, 2:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details