اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mumbai Police Rescue Infant ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، بارہ گھنٹے میں مغویہ نومولود بچی کو برآمد کیا - ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر پولیس ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا تھا۔ اس لئے پولیس نے بچی کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے لے کر ریلوے جے جے، ڈونگری سمیت متعدد جنوبی ممبئی کے پولیس اسٹیشنز اور مخبروں کو بھی سر گرم کر دیا تھا۔ اسی دوران پولیس کو مغویہ بچی کا سراغ لگا اور اسے ممبئی کے مضافاتی علاقہ وڈالا سے برآمد کر لیا گیا۔ Mumbai Police Rescue Infant In 12 Hours

Mumbai Police Rescue Infant In 12 Hours
ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، 12 گھنٹے میں مغویہ نومولود بچی کو برآمد کیا

By

Published : Oct 31, 2022, 3:49 PM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں پولیس نے ایک مغویہ نومولود بچی کو برآمد کر لیا ہے۔ دراصل ممبئی پولیس نے ایک پریشان حال والدین کی دیوالی کو خوشیوں سے روشن کر دیا۔ ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن کی حدود میں فٹ پاتھ کے ساکن منیشاچکرم شیکھر (30 سالہ) گھریلو خاتون کی دو ماہ کی نومولود بچی 25 اکتوبر کو گھر سے غائب ہوگئی تھی۔ والدین نے اسے کافی تلاش کیا لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ Mumbai Police Rescue Infant In 12 Hours

ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، 12 گھنٹے میں مغویہ نومولود بچی کو برآمد کیا

آزاد میدان پولیس نے معاملہ درج کر کے اس بچی کی تلاش کیلئے ایڈیشنل پولیس کمشنر دلیپ ساونت کی سربراہی میں 8 ٹیمیں تشکیل دی اور آخر کار اس میں سے ایک ٹیم کو بچی کا سراغ ملا اور وڈالا سے ڈونگری پولیس کی ٹیم نے بچی کو صحیح سلامت برآمد کر لیا۔ اس معاملے میں اغوا کار محمد حنیف 46 سالہ اور اس کی اہلیہ آفرین 39 سالہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان دونوں نے بچی کو اغوا کر کے فروخت کر نے کی کوشش کی تھی، جس کا اعتراف ملزمین نے کیا ہے۔

پولیس نے 12 گھنٹے میں ہی اس معمہ کو حل کر کے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے ان دونوں سے متعلق پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ایک پر پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اغوا کے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے دیوالی کے درمیان ہی والدین کے چہرے پر خوشی لانے کا کام کیا اور پھر نتیجہ بھی برآمد ہوگیا کہ جس کی وجہ سے اغوا کار جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے اور بچی صحیح سلامت اس کے والدین کو سپرد کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو اغوا کاروں نے بچی کو فروخت کر نے کی غرض سے اغوا کیا تھا ان کا مقصد کیا تھا اور یہ بچہ چور گروہ کا حصہ ہوسکتے ہیں یہ بھی اندیشہ پولیس کو ہے۔ اس لئے پولیس اس معاملے میں مسلسل جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اب تک کی جو تفتیش کی ہے، اس میں سے یہ معلوم ہوا کہ حنیف چھوٹا موٹا کام کیا کرتا تھا۔ اس سے قبل وہ میرا روڈ میں بھی قیام پذیر تھا۔ فی الوقت وڈالا میں ہی مقیم تھا۔ اس کی اہلیہ اور اس نے بچی کو فروخت کر نے کی غرض سے اغوا کیا تھا۔

پولیس اس کا بھی سراغ لگانے میں مشغول ہے کہ یہ بچی یہ دونوں کس کو فروخت کرنے والے تھے اور اس کے پس پشت کون لوگ شامل ہیں۔ ممبئی شہر میں بچہ چوری کی افواہ کے بعد اس بچی کے چوری ہونے سے سنسنی پھیل گئی تھی لیکن پولیس کمشنر نے اس کے تار بچہ چوری کے افواہ سے وابستگی سے انکار کیا ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ پولیس نے جو کارکردگی انجام دی ہے وہ انسانیت نوازی کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ اس لئے ہم نے صحیح سلامت اس بچی کو والدین کے سپرد کر دیا ہے۔

وویک پھنسلکر نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا تھا۔ اس لئے پولیس نے بچی کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے لے کر ریلوے جے جے، ڈونگری سمیت متعدد جنوبی ممبئی کے پولیس اسٹیشنز اور مخبروں کو بھی سر گرم کر دیا تھا۔ اسی دوران پولیس کو مغویہ بچی کا سراغ لگا اور اسے ممبئی کے مضافاتی علاقہ وڈالا سے برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کمشنر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک نیک عمل ہے، جو پولیس نے کیا ہے۔ ساتھ ہی بچہ چور گینگ سے متعلق بھی ان ملزمین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کو اس میں مزید تفصیلات ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غریب والدین پر اپنی نومولود بچی کو بیچنے کا الزام

ABOUT THE AUTHOR

...view details