موہت کمبوج نے الزام لگایا ہے کہ اس طرح ایک ڈرگس مافیا کا ریاست کے وزیر داخلہ کے ساتھ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ملنا یہ واضح کرتا ہے کہ اس کے مراسم این سی پی کے کن کن لیڈران کے ساتھ تھے۔ ڈرگس مافیا سے وصولی کا معاملہ پھر ایک بار طول پکڑتا نظر آرہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس سے پہلے یہ خبر شائع کی تھی۔ اس خبر کے بعد محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ ممبئی کے ڈونگری علاقے سے جس چنکو پٹھان کو این سی بی نے منشیات کی فیکٹری کے ساتھ گرفتار کیا تھا، اس کے پاس سے نہ صرف منشیات ضبط کی گئی تھی بلکہ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ منشیات کے اس گورکھ دھندھے کو ممبئی میں پھلنے پھولنے کے لئے اس کے پاس سے پولیس افسران کو ایک سسٹم کے تحت رشوت دی جاتی تھی۔ اس رشوت کو باقائدہ ایک ڈائری میں نوٹ کیا جاتا تھا۔ یہ تصویر اسی ڈائری کی ہے، جو ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے۔