اردو

urdu

By

Published : Aug 30, 2022, 8:56 PM IST

ETV Bharat / bharat

Tight security in Mumbai for Ganapati Immersion گنپتی تہوار کے پیش نظر ممبئی پولیس کمشنر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ممبئی پولیس کمشنر Mumbai Police Commissioner نے اہم منڈلوں کے ساتھ اہم شاہراہوں پر سیکورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا ہے۔ وویک پھنسلکر نے ممبئی شہر کے مشہور 'لال باغ کا راجہ' کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اعلی افسران کو ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔ Mumbai Police Commissioner Review Security for Ganesh Fest

Tight security in Mumbai for Ganapati Immersion
گنپتی تہوار کے پیش نظر ممبئی پولیس کمشنر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ممبئی میں گنپتی تہوار کے موقع پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرہ کے پیش نظر ممبئی پولیس پوری طرح سے مستعد ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ممبئی کے اہم منڈلوں اور تالاب کا دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ ممبئی شہر کا مشہور 'لال باغ کا راجہ' کے سیکورٹی انتظامات کا بھی وویک پھنسلکر نے نہ صرف جائزہ لیا بلکہ اعلی افسران کو ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔Mumbai Police Commissioner Review Security for Ganesh Fest

اس کے ساتھ مقامی پولیس اسٹیشنز کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے بتایا کہ شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور گنپتی منڈلوں کو بھی ضروری احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ گنپتی منڈلوں کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ گنپتی کے آمد سے قبل ہی ممبئی کے لال باغ کے راجہ کے درشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔Tight security in Mumbai for Ganapati Immersion

دراصل لال باغ کا راجہ علاقہ میں اس موقع پر پر سب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے، اس لئے یہاں عارضی چوکی بھی تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے بھی درشن کیلئے آنے والے حاضرین پر نظر رکھی جائے گی۔ بھیڑ بھاڑ میں چور اچکوں کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔ اس لئے پولیس نے سبھی سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بھیڑ بھاڑ کے دوران اگر کوئی مشتبہ یا مشکوک شخص نظر آتا ہے تو اس کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں۔ پولیس کمشنر نے گنپتی کے منڈلوں کے ساتھ شہر کے حالات کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کمشنر نے سیکورٹی انتظامات کو لے کر افسران سے میٹنگ بھی کی ہے۔

ممبئی ہر میں گنپتی کے تہوار میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑبڑی نہ ہو، اس لئے شرپسندوں پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں سوشل میڈیا کی بھی مونیٹرنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر Mumbai Police Commissioner نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، کیونکہ افواہوں کے سبب حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممبئی میں امن وامان کے ساتھ گنپتی کا تہوار اختتام پذیر ہو، اس کیلئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کو بھی گشت میں اضافہ کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیرت آباد گنیش مورتی کا سائز صرف نوفیٹ ہوگا

ممبئی میں گنپتی وسرجن پوائنٹ پر بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تالاب اور مصنوعی تالاب پر بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ بی ایم سی کے ساتھ پولیس عملہ کو اس پر مامور کیا گیا ہے۔ ممبئی کے تمام ڈی سی پی ایڈیشنل پولیس کمشنر جوائنٹ پولیس کمشنر کو ضروری ہدایات پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے جاری کی ہے، جو گنپتی پر حالات پر نظر رکھیں گے اور اگر کوئی شرپسند عناصر اس دوران گڑبڑی کر نے کی کوشش کرتا ہے تو ان کی احتیاطی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی۔ Security For Ganesh Fest in Mumbai

ABOUT THE AUTHOR

...view details