ممبئی: کورونا بحران کے دوران جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں پیرول پر رہا Prisoners Released on Parole Due to Corona کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاکہ جیل میں کورونا نہ پھیل سکے، لیکن ایک اہم اور حیران کن جانکاری سامنے آئی ہے کہ جن قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا وہ غائب ہیں، جس کے سبب جیل انتظامیہ اب تشویش میں مبتلا ہے۔
لاپتہ قیدیوں کی تلاش کے لئے ممبئی پولیس کمشنر Mumbai Police Commissioner وویک پھنسالکر نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس تھانوں کے سینیئر افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان قیدیوں کو تلاش کریں جو پیرول پر رہائی کے بعد سے لاپتہ ہیں، جنہیں کووڈ کے سبب ایک معیاد تک پیرول پر رہنے کا حکم جاری Special Operation To Search For Prisoners کیا گیا تھا۔