اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mumbai Nariyalwadi Graveyard: ممبئی کا ناریل واڑی قبرستان حکومت کی عدم توجہی کا شکار - mumbai nariyalwadi Graveyard dilapidated condition

ممبئی کی ناریل واڈی قبرستان کا شمار ممبئی کے بڑے قبرستانوں میں ہوتا ہے لیکن اس قبرستان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ قبرستان میں تزئین کاری کے نام پر خانہ پری کی جارہی ہے۔ کچھ برس قبل یہاں اس طرح سے شیڈ بنائے گئے تھے، جو اب پوری طرح سے تباہ ہو چکے ہیں۔

Mumbai Nariyalwadi Cemetery
ممبئی کا ناریل واڑی قبرستان حکومت کی عدم توجہی کا شکار

By

Published : Nov 24, 2021, 4:18 PM IST

یہ قبرستان داخلی دروازے سے لے کر اندر تک بھیک مانگنے والوں کا مسکن بن گیا ہے جبکہ اندر کے اس علاقے میں صاف صفائی برائے نام دکھائی دی رہی ہے۔ حیرانی اس بات کی ہے کہ اطراف میں مسلم بستیاں ہونے کے باوجود قبرستان کی بدحالی کے بارے میں نہ تو یہاں کے رکن اسمبلی اور نہ ہی دوسرے سرکاری حکام کو اس کی فکر ہے۔

ویڈیو

جلد ہی بلدیاتی انتخابات (Mumbai Municipal elections) کا اعلان محکمہ بی ایم سی کرنے والی ہے۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی (MLA Abu Asim Azmi) نے کہا کہ ہم ایسے ہی مسائل اور بنیادی ضرورتوں کو لیکر اس بار بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو مسلمانوں کی نمائندگی کرنے کے لئے میدان میں اتار رہے ہیں تاکہ وہ اس طرح کی بنیادی ضرورتوں سے محروم نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطینیوں کے قدیم قبرستان کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج

ناریل واڈی قبرستان میں جنوبی ممبئی کے اطراف کے علاقے اگریپاڈہ، ناگپاڈہ، مدنپورہ، بائیکلہ، بھنڈی بازار جیسے علاقوں سے تدفین کے لئے لوگ لائے جاتے ہیں۔ ایسے میں قبرستان (Qabristan) کی یہ بدحالی تشویش ناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details