ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں پولیس نے دیوالی میں غیر قانونی پٹاخہ فروشوں کے خلاف حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بلا اجازت پٹاخہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دیوالی میں پٹاخہ فروخت کرنے سے قبل پولیس اور مقامی انتظامیہ کی اجازت لازمی ہوگی۔ اگر کوئی بلا اجازت یہ کارروبار کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔Ban On Sale of Firecrackers in Mumbai
ممبئی شہر میں بلا اجازت پٹاخوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے اپنا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ غیر قانونی پٹاخوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے۔ اگر کوئی بھی شخص اس میں ملوث پایا گیا تو اس پر کارروائی ہوگی۔ یہ حکم نامہ ڈی سی پی آپریشن سنجے لاڈکر نے جاری کیا ہے۔