تریپورہ تشدد اور وسیم رضوی کی جانب سے توہین رسالت کے واقعے کے خلاف ممبئی میں آج مسلمانوں نے ممبئی بند کا اعلان کیا جس کے بعد آج ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں نے اپنے کاروبار اور دوکانیں بند رکھیں۔
ممبئی کے بھنڈی بازار محمد علی روڈ پر بھی لوگوں نے دوکانیں بند رکھیں اور پرامن طریقے سے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ مینارہ مسجد اور بھنڈی بازار ناگپاڑہ ان علاقوں میں ممبئی پولیس کا بھاری بندوبست تھا۔