اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mulayam Singh's Family Saddened ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اہل خانہ کا ردعمل - ملائم سنگھ یادو

ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو گروگرام کے میدانتا اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران رام گوپال یادو، پرتیک یادو اور دھرمیندر یادو سمیت خاندان کے کئی افراد اسپتال میں موجود ہیں۔ ملائم سنگھ یادو کی عمر 82 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ ملائم سنگھ یادو کو سینے میں انفیکشن، یورین انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ Mulayam Singh's Family Saddened

ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اہل خانہ کا ردعمل
ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اہل خانہ کا ردعمل

By

Published : Oct 10, 2022, 11:28 AM IST

گروگرام:اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے۔ ملائم سنگھ یادو نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں صبح 8:16 پر آخری سانس لی۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یکم اکتوبر کی رات کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ میدانتا کے ڈاکٹروں کا پینل ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہا تھا۔ Mulayam Singh's Family Saddened

ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو گروگرام کے میدانتا اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران رام گوپال یادو، پرتیک یادو اور دھرمیندر یادو سمیت خاندان کے کئی افراد اسپتال میں موجود ہیں۔ ملائم سنگھ یادو کی عمر 82 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ ملائم سنگھ یادو کو سینے میں انفیکشن، یورین انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:۔Mulayam Singh Yadav Passes Away ملائم سنگھ یادو کا انتقال، 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفائی گاؤں میں ایک کسان خاندان میں اپنی آنکھیں کھولیں۔ ان کے والد کا نام سوگھر سنگھ یادو اور ماں کا نام مورتی دیوی ہے۔ وہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے تھے۔' انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ریسلنگ سے کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ملائم سنگھ یادو نے انٹر کالج میں کچھ عرصے تک درس و تدریس کی خدمات انجام دی۔ ملائم سنگھ یادو سنہ 1967 میں پہلی بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔

سنہ 1977 میں پہلی بار اتر پردیش کی جنتا پارٹی حکومت میں وزیر مملکت بنے۔ ملائم، جو چرن سنگھ کے قریبی تھے سنہ 1980 میں لوک دل کے صدر بنے اور 1982 میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1989 میں جنتا دل کی جیت کے بعد پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 1992 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی بنائی اور 1993 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 2003 میں وہ تیسری بار یوپی کے سی ایم بنے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے گنور اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details