سیفائی:سماج وادی سرپرست اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی لاش ان کے آبائی گاؤں سیفائی پہنچ چکی ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق یوپی سی ایم اور ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کو ان کے آبائی گاؤں سیفائی میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوپی حکومت کے وزیر سواتنتر دیو سنگھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری بھی موجود تھے۔ Mulayam Singh Yadav death
ملائم سنگھ یادو کی لاش گروگرام کے میدانتا ہسپتال سے یمنا ایکسپریس وے کے راستے سیفائی لے جائی گئی ہے۔ اس دوران متھرا کے منت اور بجنا میں موجود لوگوں کی بھیڑ نے ملائم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنازہ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات چندن کے لکڑی سے کی جائے گی۔ Mulayam Singh Yadav body arrives Saifai village
واضح رہے کہ سماج وادی سرپرست اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کا پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔ انہوں نے آج صبح 8:15 پر آخری سانس لی۔ ملائم سنگھ یادو کو کچھ دن پہلے پیشاب میں انفیکشن، بلڈ پریشر اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتا دیں کہ اکھلیش یادو نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سب کے ہر دل عزیز اور عوامی رہنما ملائم سنگھ یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔