نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو طویل علالت کے بعد پیر کے روز صبح 8:16 بجے انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا پھر یکم اکتوبر کی رات انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ میدانتا کے ڈاکٹروں کا پینل سمیت کئی ڈاکٹرس ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہے تھے۔ بالآخر آج صبح 8:16 بجے پر وہ انتقال کر گئے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا، 'ملائم سنگھ یادو کی موت ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھاکہ 'ملائم سنگھ یادو جی نے یوپی اور قومی سیاست میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ وہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ایک کلیدی سپاہی تھے۔ وزیر دفاع کی حیثیت سے انہوں نے ایک مضبوط بھارت کے لیے کام کیا اور قومی مفاد کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا تھا۔
نیتا جی کی موت پر کانگریس نے ٹویٹ کیا، "سماج وادی پارٹی کے سربرای، ملک کے سابق وزیر دفاع اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو جی کی موت بھارتی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔" اشور انہیں اپنی چرنوں میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔