مختار انصاری کی آرٹی پی سی آر رپورٹ منفی آنے کے بعد جیل انتظامیہ کوراحت ملی ہے۔ گذشتہ دنوں رکن اسمبلی میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔
مختار انصاری کورونا سے صحت یاب - banda jail
اترپردیش کی باندہ جیل میں قید بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایم ایل اے مختارانصاری کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ ان کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ منفی آئی ہے۔
مختار انصاری کورونا سے صحت یاب
مختار انصاری کو گذشتہ 8 اپریل کو پنجاب کی روپن جیل سے باندہ لایا گیا تھا جس کے کچھ دن بعد وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ مختار انصاری کو سخت نگرانی میں جیل میں رکھا گیا ہے۔
وہ تقریباً 50 فوجداری مقدمات کے تحت جیل میں بند ہیں اور ان مقدمات کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ان پر نگاہ رکھنے کے لیے جیل میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔