اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہر عازم حج 'فریضہ حج' ادا کرسکے یہی ہماری کوشش ہے: مختار عباس نقوی - اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے حج 2021 کی تیاریوں کی تفصیلات فراہم کی۔

mukhtar abbas naqvi
mukhtar abbas naqvi

By

Published : Feb 8, 2021, 12:47 PM IST

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ حج 2021 کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم بھارت سے کتنے عازمین حج مقدس سفر پہ جائیں گے اس کا فیصلہ سعودی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ وہ تمام لوگ حج کے سفر پر جائیں جنھوں نے حج کے لیے درخواست دی ہے۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ سبھی حج پر جائیں: مختار عباس نقوی

اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹیمیں سال 2021 کے لئے حج بیت اللہ کے سفر پر جانے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

جب کہ اس سے پہلے تقریبا 32 ہزار عازمین حج مقدس سفر پر یہاں سے روانہ ہوئے تھے۔

رواں برس اترپردیش سے صرف 6347 لوگوں نے ہی فارم بھرا ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ وبائی امراض کورونا وائرس نے سبھی لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ برس حج نہیں ہو پایا تاہم رواں برس ان کی تیاری پوری ہو چکی ہے۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ سبھی حج پر جائیں: مختار عباس نقوی

مزید پڑھیں:حج 2021 کے لیے"حفاظت کے ساتھ عبادت" کا عزم

وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے تعلق سےکیا ہدایات یا پروٹوکول ہوں گے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، آن لائن فارم کی کاروائی ہو رہی ہے، اس کے علاوہ دوسرے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے پروٹوکول کے مطابق ہدایت پر عمل کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یو پی حج کمیٹی نے خادم الحجاج اور میڈیکل اسٹاف کے لئے بھی درخواستیں طلب کی ہیں لہذا حج کمیٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details