اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت کسانوں کے مفاد میں کام کررہی ہے: نقوی - رامپور میں بھی یوم جمہوریہ تقریب

رامپور میں یوم جمہوریہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی سے متعلق کہا کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر گولی چلانے اور حکومت کے خلاف کسانوں کو بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

mukhtar abbas naqvi
مرکزی وزیر مختارعباس نقوی

By

Published : Jan 26, 2021, 7:10 PM IST

ملک کے دیگر اضلاع کے علاوہ ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بھی یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام پورے تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیاا، یہ تقریب ضلع کی پولیس لائن گراؤنڈ میں منعقد کی گئی تھی، جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے ثقافتی پروگراموں کا مظاہرہ کرکے وطن سے محبت کے جذبے کو پروان چڑھایا۔

رامپور میں منعقد یوم جمہوریہ تقریب

مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام میں شرکت کررہے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی سے متعلق کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کے کندھوں کا سہارا لیکر بندوق چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رامپور میں منعقد یوم جمہوریہ تقریب

انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو لوگ نہ تو کبھی کسانوں کے حمایتی تھے اور نہ ہیں اور نہ کبھی رہیں گے، مختار عباس نقوی نے اپنی حکومت سے متعلق کہا کہ حکومت کسانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے کسان تحریک سے متعلق جب مزید سوالات کیے گئے تو انھوں نے صرف اتنا کہا کہ جمہوری طریقہ سے ہر شخص کو احتجاج کرنے کا حق ہے اور یوم جمہوریہ پر تو ہر شخص کو آزادی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details