اقلیتی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نماز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ کورونا پروٹوکول کو ذہن میں رکھ کر آج نماز گھر پر ہی ادا کی اور بھارت کے لوگوں اور تمام عالمِ انسانیت کی صحت و سلامتی کی دعا مانگی۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بھرپور سہولیات اور سماجی طور پر صبر و ضبط ہی کورونا کے قہر سے ملک کو نجات دلاسکتا ہے۔ حکومت و سماج کے عزم کا نتیجہ ہے کہ آج بھارت مضبوطی سے کورونا وبا سے نجات پارہا ہے۔