مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا 'گناہوں کی گٹھڑی اور پاپ کا پٹارا لے کر کچھ لوگ بے شرمی کے ساتھ اپنے جرم کا جشن منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اور کچھ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران 'پارلیمنٹ میں آلودگی کا پاپ' اور سڑک پر 'پولیٹیکل پاکھنڈ' کیا ہے۔ اسے کہتے ہیں 'چوری اور سینہ زوری'۔
راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر نے کہا کہ 'اپوزیشن جماعتیں مانسون سیشن کے پہلے دن سے ہی 'ایوان کو واش آوٹ کرنے کی واشنگ مشین' لے کر گھوم رہی تھیں۔ وہ آج ضوابط، اصول اور روایات کا درس رہی ہیں۔
کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں پہلے مطالبہ کر رہی تھیں کہ مودی کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائیں، لیکن جب وزیر اعظم نے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تو اس کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔
(یو این آئی)