ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے مختلف مقامات پر سنی و شیعہ برادران کی جانب سے کووڈ وبا کی احتیاتی تدابیر کے ساتھ ذکر اہل بیت کی مجالس منعقد گئی۔
ماہ محرم اور محبت اہل بیت کے متعلق کرناٹک منہاج علماء کونسل کے صدر مولانا ذوالفقار علی خان نے کہا کہ ''اہل ایمان ہونے کے لیے اہل بیت سے محبت شرط ہے، اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کے نزدیک نماز بھی قابل قبول نہیں ہے۔''
مولانا ذوالفقار علی خان نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پیارے نبی نے فرمایا کہ جس کسی نے بھی نماز پڑھی اور مجھ پر اور میرے اہل بیت پر درور نہ بھیجا، وہ نماز اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔
'' اہل ایمان ہونے کے لیے اہل بیت سے محبت شرط ہے'' - اہل بیت کی مجالس منعقد
ملک بھر میں ماہ محرم میں اہل بیت اطہار سیدنا امام حسن و حسین اور مولا علی و بی بی فاطمہ الزہرا کے ذکر خیر کا سلسلہ جاری ہے۔
Muharram
مزید پڑھیں:۔حیدرآباد: فضائل امام حسینؓ کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد
اس سلسلے میں منہاج القرآن کرناٹک کے صدر ایوب انصاری نے بتایا کہ محبت اہل بیت نہ صرف محرم میں بلکہ سال بھر اس کا اظہار کیا جائے کیوں کہ یہ نجات کا ذریعہ ہے۔