چامراج نگر:ریاست کرناٹک کے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن رہنما بی کے ہری پرساد نے کہا کہ محمد علی جناح اور ساورکر دونوں ایک ہیں اور انہی دونوں کی وجہ سے آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔ کانگریس رہنما بی کے ہری پرساد نے گنیش اُتسو پر ساورکر کی تصویر لگانے کی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک 'دیوتا' کی جگہ پر ایک غیر مذہبی شخص کی تصویر لگانا مضحکہ خیز ہوگا۔ ایسے لوگ تاریخ کو پڑھے بغیر صرف سیاسی مفاد کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ Muhammad Ali Jinnah and VD Savarkar both are the same says Karnataka Council Opposition Leader
انہوں نے مزید کہا کہ ساورکر ایک ملحد تھے، وہ کسی بھگوان کو نہیں مانتے تھے اور جناح بھی ایک ملحد تھے، یہ دونوں ملحد تھے اور انہی دونوں کی وجہ سے آج ملک کی ایسی حالت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے بھارت کا تصور دیا۔ بی جے پی کو ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ بی جے پی نے زبان، مذہب اور ذات پات کے نام پر سیاست کرکے ملک کو آلودہ کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کی طرح فساد، قتل اور بھتہ خوری نہیں کی۔