بارہ بنکی:ماہ محرم الحرام تاریخی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخی اعتبار سے اس ماہ میں کئی اہم واقعات پیش آئے۔ آج محرم کی پہلی تاریخ ہے اور آج حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت ہے۔ اس موقع پر مفتی ارقم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات مبارک اور ان کی شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ Mufti Arqam Qasmi on Martyrdom Anniversary of Hazrat Umar Farooq
حضرت عمر فاروقؓ جیسی عدل و انصاف کی مثال نہیں مل سکتی : مفتی ارقم مزید پڑھیں:
The Day of Martyrdom of Hazrat Ali: حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر لکھنؤ میں اجتماعی افطاراور پروگرام کا اہتمام
انہوں نے بتایا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیشہ اپنے عوام کے لئے فکر مند رہتے تھے۔ وہ ہمیشہ حق و انصاف کی بات کرتے تھے۔ ان کے دور اقتدار میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوتا تھا۔ وہ عوام کی ہر ممکن مدد کرتے تھے۔ کوئی حاکم کسی غلام پر ظلم نہیں کرسکتا تھا، اس معاملہ میں وہ کافی سخت تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے پولیس اور فوج کا نظام بنایا تھا۔ وہ نماز کے بہت پابند تھے، جس وقت ان کی شہادت ہوئی، وہ حالت نماز میں تھے۔ قاتل نے جب تلوار سے ان پر حملہ کیا تو ان کا پیٹ چاک ہوگیا تھا لیکن انہوں نے اپنی نماز کو ترک نہیں کیا بلکہ اپنے قائم مقام کو آگے بڑھا دیا۔ Martyrdom Anniversary of Hazrat Umar Farooq