آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور معروف عالم دین مفتی اعجاز ارشد قاسمی کا آج انتقال ہو گیا۔
مولانا کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مولانا اعجاز ارشد قاسمی معروف اسلامی اسکالر، مصنف، ڈبیٹر اور سماجی کارکن کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کے سابق میڈیا ایڈوائزر تھے۔
مولانا قاسمی نے کافی نشیب و فراز دیکھا اور اپنی صلاحیت سے ٹی وی پروگرام کے دوران اسلام کی بہترین شبیہ پیش کرنے کی کوشش کی، اس دوران انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب دیتے رہے۔