کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد Congress leader Ghulam Nabi Azad کے بھتیجے مبشر آزاد نے اتوار کے روز جموں کے تریکوٹہ نگر میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ Ghulam Nabi Azad's nephew joins BJP
اس موقع پر غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad کے سب سے چھوٹے بھائی لیاقت علی کے بیٹے مبشر نے کہا کہ ان کے چچا کی کانگریس قیادت نے "بے عزتی" کی، جس سے انہیں تکلیف ہوئی اور وہ اس عظیم پرانی پارٹی سے الگ ہو گئے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے چچا سے بی جے پی میں شامل ہونے کے منصوبے پر بات نہیں کی۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا Jammu and Kashmir BJP president Ravinder Raina اور سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار سمیت دیگر سینیئر لیڈروں نے مبشر اور ان کے حامیوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ "بی جے پی میں اپوزیشن پارٹیوں کے سیاسی لیڈان، تمام سماجی کارکنان opposition Leaders and social workers چاہے ہندو، مسلمان، گجر، بکروال اور پہاڑی ہوں، سب تیزی سے ترقی BJP is growing fast کر رہے ہیں۔" اپریل 2009 میں آزاد کے بھائی غلام علی نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔