اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Video Of Pro-Pakistan Slogans: کٹنی میں مبینہ طور پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل

کٹنی ضلع کی چاکا پنچایت کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک مسلمان امیدوار کے سرپنچ بننے پر مبینہ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ہندو تنظیموں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔Video Of Pro-Pakistan Slogans

کٹنی میں مبینہ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل
کٹنی میں مبینہ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل

By

Published : Jul 3, 2022, 10:42 AM IST

کٹنی: مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کی چاکا پنچایت کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک مسلمان امیدوار کے سرپنچ بننے پر مبینہ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد نے کتھلا تھانے میں شکایت درج کرائی۔ سی ایس پی وجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ "لوگوں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال ویڈیو کی تصدیق کی جانچ کر رہی ہے اور اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی"۔ MP Police begins probe into video of pro-Pakistan slogans

معاملہ کتھلا تھانہ علاقہ کے چاکا گرام پنچایت کا ہے جہاں ووٹوں کی گنتی کے بعد مسلم سرپنچ امیدوار رئیسہ بیگم کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے حامیوں نے رئیسہ بیگم زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ الزام ہے کہ اس دوران ان کے حامیوں نے مبینہ 'پاکستان زندہ باد' اور 'بھارت مردہ باد' کے نعرے بھی لگائے۔ اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ سی ایس پی وجے پرتاپ سنگھ نے مزید کہا کہ گرام پنچایت چاکا کے سچن پاروہ اور دیگر نے سرپنچ کی جیت پر مبینہ 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے کی شکایت کی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ قصوروار پائے جانے پر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا۔ جس کے بعد ہندو تنظیموں اور گاؤں والوں نے کتھلا تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ گاؤں والوں نے پولیس کو شکایتی درخواست دے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سی ایس پی وجے پرتاپ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ 'پولیس نے شکایت ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔ تحقیقات میں جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Mukhiya Candidate Arrested in Gridih: پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں مکھیا امیدوار گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details