امراوتی:مہاراشٹر کے ضلع امراؤتی سے آزاد رکن پارلیمان نونیت رانا کو اتوار کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ MP Navneet Rana Discharged From Hospital اسپتال سے باہر آتے وقت ان کے ہاتھ میں ہنومان چالیسہ نظر آیا۔ اسپتال سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نونیت رانا نے کہا کہ ہنومان چالیسہ پڑھنے پر میں 14 دن یا 14 سال بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ مہاراشٹر میں کہیں سے بھی الیکشن لڑیں اور میں ان کے خلاف کھڑی ہوں گی۔ Hanuman Chalisa Row
Hanuman Chalisa Row: 'ہنومان چالیسہ پڑھنے پر میں چودہ سال بھی جیل میں رہنے کو تیار'
آزاد رکن پارلیمان نونیت رانا کو آج اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنومان چالیسہ پڑھنے پر میں 14 دن تو کیا 14 سال بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔ Navneet Rana On Hanuman Chalisa
نونیت رانا نے کہا کہ آنے والے کارپوریشن انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ عوام کے درمیان جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں مہاراشٹر کے لوگ ادھو ٹھاکرے کو بتائیں گے کہ ہنومان اور رام کا نام لینے والوں کو ہراساں کرنے کے کیا نتائج ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کی کال دی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے ان کے خلاف بغاوت اور برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تاہم سیشن عدالت نے رانا جوڑے کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا تھا۔