اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Inauguration Of Pragati Maidan Tunnel: وزیر اعظم نے پرگتی میدان ٹنل کا افتتاح کیا - پرگتی میدان انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ

پروجیکٹ کے تحت محکمۂ تعمیرات عامہ کی جانب سے کل 1.36 کلومیٹر طویل ٹنل تعمیر کی گئی ہے۔ مختلف راستوں سے ٹنل میں داخل ہونے کے لیے چھ انڈر پاسز بھی بنائے گئے ہیں۔ یہ سرنگ سپریم کورٹ سے متصل نیشنل اسپورٹس کمپلیکس آف انڈیا کے قریب سے شروع ہوتی ہے۔ Inauguration Of Pragati Maidan Tunnel

وزیر اعظم نے پرگتی میدان ٹنل کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نے پرگتی میدان ٹنل کا افتتاح کیا

By

Published : Jun 19, 2022, 11:56 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پرگتی میدان انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ کی اہم سرنگ اور اسے جوڑنے والے پانچ انڈر پاسز کو قوم کے نام وقف کیا۔ ان کی طرف سے افتتاح کے بعد اسے نقل و حرکت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس سرنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد دسمبر 2017 میں رکھا گیا تھا۔ یہ سمارٹ فائر مینجمنٹ، جدید وینٹیلیشن اور خودکار نکاسی آب، ڈیجیٹل طور پر کنٹرول شدہ سی سی ٹی وی اور سرنگ کے اندر پبلک انفارمیشن سسٹم سے لیس ہے۔ اس کی تعمیر پر کل 920 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ اس کی مکمل مالی امداد مرکزی حکومت کرتی ہے۔Mp Modi inaugurate pragati maidan tunnel

وزیر اعظم نے پرگتی میدان ٹنل کا افتتاح کیا

پروجیکٹ کے تحت محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کل 1.36 کلومیٹر طویل ٹنل تعمیر کی گئی ہے۔ مختلف راستوں سے ٹنل میں داخل ہونے کے لیے چھ انڈر پاسز بھی بنائے گئے ہیں۔ یہ سرنگ سپریم کورٹ سے متصل نیشنل اسپورٹس کمپلیکس آف انڈیا کے قریب سے شروع ہوتی ہے۔ یہ سرنگ پرگتی پاور اسٹیشن کے قریب کھلے گی جو پرگتی میدان کے نیچے سے گزرتی ہے۔ اس کی وجہ سے اب متھرا روڈ سے بھیرن مارگ ہوتے ہوئے رنگ روڈ جانا آسان ہو جائے گا۔ اس سرنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد 2017 میں رکھا گیا تھا تاہم تعمیراتی کام مارچ 2018 میں شروع ہوا۔

وزیر اعظم نے پرگتی میدان ٹنل کا افتتاح کیا

کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً دو سال سے تعمیراتی کام کافی سست پڑ گیا تھا۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکار کے مطابق اس ٹنل روٹ کے شروع ہونے سے اشوکا روڈ، کناٹ پلیس، انڈیا گیٹ، منڈی ہاؤس سے یمنا پر جانے والے تمام لوگوں کو آئی ٹی او نہیں جانا پڑے گا۔ وہ سرنگ کا استعمال کرتے ہوئے نئی دہلی کے علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں گے۔ سرنگ کے ساتھ ساتھ چھ انڈر پاس ہوں گے جن میں سے چار متھرا روڈ پر، ایک بھیرون مارگ پر اور ایک رنگ روڈ اور بھیرو مارگ کے چوراہے پر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details