اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Kidnapping Case امیش پال اغوا کیس میں عتیق احمد کو عمر قید کی سزا - عتیق احمد

امیش پال اغوا کیس میں آج پریاگ راج کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے عتیق احمد سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ MP MLA of prayagraj on atiq ahmed

امیش پال اغوا معاملے
امیش پال اغوا معاملے

By

Published : Mar 28, 2023, 6:37 AM IST

Updated : Mar 28, 2023, 2:12 PM IST

پریاگ راج: امیش پال اغوا کیس میں آج پریاگ راج کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عتیق احمد سمیت تین ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے اغوا کیس میں عتیق کے علاوہ حنیف اور دنیش پاسی کو بھی قصوروار سزا سنائی ہے جبکہ عتیق کے بھائی اشرف سمیت سات کو بری کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کل 11 ملزمان تھے۔ ان میں سے 1 کی موت ہو چکی ہے۔ اس سے قبل پیر کو عتیق احمد کو گجرات کی سابرمتی جیل سے پریاگ راج لایا گیا تھا۔ ان کے بھائی اشرف کو بریلی سے پریاگ راج لایا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور ملزم فرحان کو بھی یہاں لایا گیا۔

امیش پال اغوا کیس کا فیصلہ آج ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں سنایا گیا۔ مقدمے میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ دونوں کو آج عدالت میں پیش گیا ہے۔ اس کے لیے پیر کو ہی عتیق کو سابرمتی جیل سے لایا گیا ہے، جب کہ اشرف کو بریلی جیل سے پریاگ راج لایا گیا ہے۔ جج ڈی سی شکلا کی عدالت نے عتیق کو 28 مارچ کو صبح 11 بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد یوپی پولیس انہیں پیر کی شام احمد آباد کی سابرمتی سینٹرل جیل سے پریاگ راج لے گئی۔ پولیس نے عتیق کو نینی سینٹرل جیل میں رکھا ہوا ہے۔ عتیق کے علاوہ ان کے بھائی اشرف سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ پولیس کی چارج شیٹ میں 11 ملزمان کا ذکر ہے۔

بتا دیں کہ 25 جنوری 2005 کو بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ کیس میں عتیق احمد، ان کے بھائی اشرف سمیت دیگر پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ جبکہ چار نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا۔ راجو پال کا رشتہ دار امیش پال اس کیس میں اہم گواہ تھا۔ امیش کو عتیق احمد نے 28 فروری 2006 کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ الزام ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ امیش نے الزام لگایا کہ اسے 28 فروری 2006 کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا، جب اس نے عتیق احمد کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ ایک سال بعد 5 جولائی 2007 کو امیش کی شکایت پر پولیس نے عتیق، ان کے بھائی اشرف اور چار نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ پریاگ راج کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 17 مارچ کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جج ڈی سی شکلا نے عتیق کو 23 مارچ کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Atiq Ahmed Reached Prayagraj عتیق احمد کو پریاگ راج کی نینی جیل لایا گیا

بتادیں کہ عتیق کو گجرات سے 45 پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے سخت سیکورٹی میں پریاگ راج جیل لایا۔ عتیق کا قافلہ مدھیہ پردیش کے چترکوٹ اور یوپی کے جھانسی سے گزرا۔ پولیس کی یہ ٹیم احمد آباد (گجرات) کی سابرمتی جیل سے اتوار کی شام 5.40 بجے روانہ ہوئی اور پیر کی شام 5.25 بجے نینی سینٹرل جیل پہنچی۔ تقریباً 1300 کلومیٹر کا سفر 23.45 گھنٹے میں مکمل ہوا۔

Last Updated : Mar 28, 2023, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details